i شوبز

کامیابی اور ناکامی زندگی کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں، گلوکارہ سائرہ نسیمتازترین

February 03, 2025

سینئر گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا رب کی ذات پر بھروسہ ہو وہ کبھی بھی مایوس نہیں ہوتے، کامیابی اور ناکامی زندگی کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ کامیابی حاصل کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ مجھے اپنے شعبے میں ایک منفرد پہچان حاصل ہے۔اگر میں بھی چل چلا والا کام کرتی تو دوسرے کئی گلوکاروں کی طرح میرا کیرئیر بھی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جاتا۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ میرا خدا کی ذات پر بیحد یقین ہے اس لئے میں کبھی بھی مایوس نہیں ہوتی اور ہمیشہ اسی ذات سے مانگاہے جو نوازتا ہے تو بغیر کسی قیمت کے بے پناہ نوازتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی