i شوبز

جذباتی بے وفائی جسمانی بے وفائی سے زیادہ بدتر ہوتی ہے' دیپکا پڈوکونتازترین

February 24, 2025

بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے جسمانی اور جذباتی بے وفائی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جذباتی بے وفائی کو جسمانی بے وفائی سے زیادہ بدترین سمجھتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں ان سے بے وفائی سے متعلق سے سوال کیا گیا تھا کہ وہ اس پر کیا کمنٹس کرینگی، جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جسمانی بے وفائی کی قطعی حمایت نہیں کر رہیں، تاہم وہ سمجھتی ہیں کہ جذباتی بے وفائی زیادہ بدترین ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ کوئی جج نہیں کہ دوسروں کے تعلقات کے بارے میں کوئی رائے دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات دراصل ملاپ اور رابطوں کی بنیاد پر استوار ہوتے ہیں اور اگر آپ انہیں کھو دیں تو پھر کوئی تعلق قائم نہیں رہتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی