بین الاقوامی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر امریکی سپر اسٹار ریپر سان کومبز المعروف ڈیڈی کی سنگین جنسی جرائم اور اسمگلنگ کے الزامات پر حالیہ گرفتاری پر صدمے میں نظر آرہے ہیں۔امریکی گلوکار شان ڈیڈی کو زیادتی، اسمگلنگ اور متعدد دیگر سنگین جرائم کے الزامات میں گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیا۔ ان کے خلاف الزامات میں خواتین کو نشہ آور حالت میں جنسی عمل کرنے پر مجبور کرنا، تشدد کرنا اور انہیں فریک آف نامی جنسی تقاریب میں شامل کرنا شامل ہیں۔تاہم اب شان ڈیڈی کے ساتھ جسٹن بیبر کی پرانی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے جسٹن بیبر بھی پریشان نظر آرہے ہیں اور امریکی گلوکار کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ڈیلی میل کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بیبر نے حالیہ دنوں میں ڈیڈی سے ملنا بند کر دیا تھا اور انہیں اپنے ماضی کی وابستگی پر افسوس بھی ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹن بیبر شان ڈیڈی کی گرفتاری سے اس قدر پریشان ہیں کہ وہ اس بارے میں بات کرنے یا اسے قبول کرنے کیلیے بھی تیار نہیں ہیں، اس لیے انہوں نے خود کو سب سے الگ کر لیا ہے، انہیں اب اپنی اس وقت کی دوستی پر شدید پچھتاوا بھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی