بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور ان کی اہلیہ مانیاتا دت نے اپنے جڑواں بچوں شہران اور اقرا کی 14ویں سالگرہ پر ایک خصوصی پوسٹ اپلوڈ کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اداکار سنجے دت نے بچوں کی 14ویں سالگرہ کے موقع پر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے دونوں بچوں کے لیے دلی خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے محبت اور حکمت سے بھرا ایک پیغام شیئر کیا جوکہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ انسٹاگرام پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے سنجے دت نے لکھا کہ پیارے شارو اور اقرا، آپ کو سالگرہ کی مبارکباد! اللہ آپ کو ہمیشہ کامیابیوں اور خوشیوں سے نوازے۔دونوں بچوں کو بطور والد چند ہدایات دیتے ہوئے سنجے دت کا کہنا تھا کہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں مطالعہ وسیع کریں، اپنے ہر کام پر توجہ مرکوز کریں، کامیاب رہیں، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہمیشہ عاجز رہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی