i شوبز

جو کچھ بڑی بہو سے سیکھا وہ چھوٹی بہو پر آزمائوں گی' اسما عباستازترین

September 24, 2024

معروف اداکارہ اسما عباس کا کہنا ہے کہ مائیں توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈرامے کرتی ہیں۔حال ہی میں سینئر اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ڈرامے کی تشہیر کے دوران گھریلو سیاست پر بھی بات چیت کی۔انہوں نے کہا کہ مائیں اکثر توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈرامے کرتی ہیں، جسے دیکھ کر خود سے سوال کرتی ہوں کہ ایسا تو میں ڈراموں میں کرتی، کیا حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہوتا ہے؟اسما عباس نے کہا کہ ایسی ماں کو دیکھنے کے بعد میں اپنی بہوئوں سے کہتی ہوں کہ آپ شکر ادا کریں کہ میں گھر پر نہیں ہوتی کیونکہ میری عادات بھی ایسی ہی ہیں، مجھے گھر میں صفائی اور نظم و ضبط رکھنا پسند ہے، لیکن میں نے آج تک اپنی بہوئوں سے کچھ نہیں کہا۔اداکارہ نے بتایا کہ رواں سال کے اختتام پر اپنے دوسرے بیٹے احمد عباس کی شادی کرنے والی ہوں۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جو کچھ بڑی بہو سے سیکھا ہے وہ چھوٹی بہو پر آزمائوں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی