i شوبز

جو عزت نہ دے اسے زندگی سے نکال دیتی ہوں ' رمشا خانتازترین

April 11, 2025

مقبول اداکارہ رمشا خان نے کہا ہے کہ جو عزت نہ دے اسے زندگی سے نکال دیتی ہوں۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میںانہوں نے اپنی اداکاری کے سفر، ذاتی اصولوں اور زندگی کے تجربات پر روشنی ڈالی۔اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میں بچپن سے کم گو اور تنہائی پسندشخصیت رکھتی ہوں اور اگر میری والدہ مجھے نہ ابھارتیں، تو شاید آج بھی اپنے کمرے میں بیٹھ کر ویڈیو گیمز کھیل رہی ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے ہی مجھے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے پر آمادہ کیا اور یہ فیصلہ میرے کیریئر کا ایک اہم موڑ ثابت ہوا۔ ایک سوال پر اداکارہ نے کہا کہ میں لوگوں کو دوسری بار موقع ضرور دیتی ہوں، خاص طور پر اگر ان سے کوئی غلطی ہو جائے، لیکن اگر کوئی شخص میری بے عزتی کرے، تو اسے اپنی زندگی سے مکمل طور پر نکال دیتی ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ میں لوگوں کو غلطیوں پر معاف کر دیتی ہوں، لیکن بے عزتی میرے لیے ناقابلِ برداشت ہے، جھوٹ بولنا اور دھوکا دینا بھی اسی زمرے میں آتا ہے، ایسے لوگوں کے لیے میری زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی