i شوبز

جنوبی کوریا کی معروف اداکارہ کم سائی رون کی پراسرار موتتازترین

February 17, 2025

جنوبی کوریا کی 24سالہ معروف اداکارہ کم سائی رون اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔کم سائی رون کی لاش دارالحکومت سیئول میں ان کے رہائشی اپارٹمنٹ سے ملی ہے۔ پولیس نے موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں، لیکن ابھی تک کسی مجرمانہ عمل یا بیرونی مداخلت کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، کم سائی رون کا ایک دوست ان سے ملنے کیلئے ان کے گھر آیا، لیکن جب اسے اداکارہ سے رابطہ نہیں ہوا، تو اس نے گھر میں داخل ہوکر انہیں مردہ حالت میں پایا۔ اس نے فورا پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں پایا، لیکن موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی