پاکستان کے مشہور یوٹیوبر جنید اکرم نے اپنے کام سے بریک لینے کا فیصلہ کرلیا۔انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس نے سوشل میڈیا پر تشویش پھیل گئی۔انہوں نے بتایا کہ وہ کام میں بہت مگن ہوگئے ہیں، کام کی وجہ سے کبھی دبئی، کبھی امریکا تو کبھی اسلام آباد غرض کہ مختلف شہروں اور ملکوں کی ٹریولنگ نے انہیں بہت تھکا دیا ہے۔جنید اکرم نے کہا کہ وہ مکمل طور پر ذہنی و جسمانی طور پر تھک چکے ہیں جس کی وجہ سے بریک انکے لیے انتہائی اہم ہوگیا ہے اور میرے خیال سے سائن آف کرنے کا بہترین وقت یہی ہے۔کئی کامیاب پوڈکاسٹس کا حصہ رہنے والے جنید اکرم کی اس ویڈیو پر صارفین تبصرے کرتے ہوئے اندازے لگارہے ہیں کہ جنید اکرم صرف کام سے بریک لے رہے ہیں، وہ تین سے چار ماہ بعد پھر سے کام شروع کریں گے اور ایک نئے انداز میں نظر آئیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی