i شوبز

جلد شادی کرنی ہے، صحیح شخص کی تلاش میں ہوں، سشمیتا سینتازترین

February 26, 2025

بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین نے جلد شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ سشمیتا نے حال ہی میں انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران مداحوں سے گفتگو کی۔ اس سیشن کے دوران، انہوں نے اپنے مداحوں کے تمام سوالات کے پرسکون انداز میں جوابات دیے، جن میں ان کی شادی سے متعلق سوالات بھی شامل تھے۔سشمیتا نے شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی شادی کرنی ہے لیکن صرف شادی کی خواہش رکھنے سے شادی نہیں ہو سکتی، بلکہ انہیں صحیح شخص کی تلاش ہے۔اداکارہ نے کہا کہ رومانوی معنوں میں جب کسی کو زندگی کا ساتھی چننا ہو تو دل کا رشتہ ہونا چاہیے ۔ تب ہی شادی ہو سکتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی