i شوبز

جیکی شروف بے بی جان کی ناکامی پر افسردہتازترین

January 15, 2025

بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف نے فلم بے بی جان کی ناکامی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دیکھ کر انہیں دکھ ہوتا ہے، لیکن یہ دکھ خود کیلیے نہیں ہے۔ ورون دھون اور ایٹلی کی بہت زیادہ منتظر فلم بے بی جان باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی۔ فلم کو ناقدین کی جانب سے بھی پسند نہ کیا گیا جبکہ اسکے لیے سنیما گھروں کا رخ کرنے والوں کی تعداد بھی بہت کم رہی۔ فلم میں جیکی شروف نے ولن کا کردار نبھایا تھا، انہوں نے ایک انٹرویو میں فلم کی ناکامی پر بات کی اور بتایا کہ یہ ناکامی انہیں ایک اداکار کے طور پر کس طرح متاثر کرتی ہے۔جیکی شروف نے فلم کی ناکامی سے پروڈیوسرز پر پڑنے والے اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، پروڈیوسرز ضرور متاثر ہوتے ہیں۔ وہ ان پروجیکٹس پر بھروسے کے ساتھ بہت پیسہ لگاتے ہیں اور جب انہیں یہ واپس نہیں ملتا تو یہ افسوسناک ہوتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایک اداکار کے طور پر آپ ضرور چاہتے ہیں کہ آپ کی کارکردگی کو پسند کیا جائے لیکن آپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ فلم اچھی کارکردگی دکھائے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی