i شوبز

جاوید شیخ ناکامی کا شکار بالی ووڈ خانز کو نصیحت کرنے کے خواہاںتازترین

April 09, 2025

معروف اداکار نے جاوید شیخ نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اگر ان کی بالی ووڈ خانزسے ملاقات ہوئی تو وہ تینوں کو ایک نصیحت کرنا چاہیں گے۔بالی ووڈ پر دہائیوں تک راج کرنے والے تینوں خانز اب 60 سال کے ہوچکے ہیں ایسے میں جاوید شیخ تینوں کو کچھ نصیحت کرنا چاہتے ہیں۔اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ میری ان تینوں سے ملاقات کو کافی عرصہ ہوگیا لیکن جب ملاقات ہوئی ایک نصیحت ضرور کروں گا۔جاوید شیخ نے کہا کہ تینوں خانز اپنی اداکاری میں نئی ورائٹی لانے کی ضرورت ہے اور ہیرو کے لیے علاوہ کردار بھی ادا کرنا چاہیے جیسے امیتابھ بچن کر رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی