بالی وڈ اداکار جان ابراہم کی نئی فلم "دی ڈپلومیٹ" کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ اس ٹیزر میں جان ابراہم کے ساتھ سادیہ خاتیب، ریوا تھی اور کمد مشرا جیسے اہم کردار بھی نظر آتے ہیں۔ فلم ایک ایسی دنیا کو پیش کرتی ہے جہاں ہائی اسٹیکس ڈپلومیسی اور حقیقی دنیا کے تنازعات کا سامنا کیا جاتا ہے، اور جہاں سفارتکار جے پی سنگھ کا کردار جان ابراہم نے ادا کیا ہے، جبکہ سادیہ خاتیب نے عظیم سیاسی چیلنجوں کے ساتھ اپنا کردار نبھایا ہے۔ ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک سفارتکار کے پاس ہتھیار نہیں ہوتے بلکہ اس کے پاس صرف ذہانت، حکمت عملی اور الفاظ کا جادو ہوتا ہے۔فلم کی کہانی ایک سچی کہانی پر مبنی ہے اور اس میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ ایک حقیقی ہیرو کو لڑنے کے لیے ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ اس کے پاس اپنے مضبوط الفاظ اور قائل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ دی ڈپلومیٹ کی ہدایتکاری شیوم نائر اور اسکرین پلے ریتیش شاہ نے کی ہے، اور اسے مارچ 7، 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔ فلم کی تیاری ٹی-سیریز، جے اے انٹرٹینمنٹ، واکاو فلمز اور فورچون فلمز/سیتا فلمز کے تعاون سے کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی