i شوبز

جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا کی نئی فلم میں دھماکے دار واپسیتازترین

January 31, 2025

بالی وڈ کے مشہور اداکار جان ابراہم اور پریانکا چوپڑا ایک بار پھر ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آئیں گے، اور اس بار یہ جوڑی ایس ایس راجامولی اور مہیش بابو کی آنے والی میگا بجٹ فلم SSMB29 کا حصہ بنے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، SSMB29 میں جنوبی بھارتی اداکار پرتھوی راج سوکمارن کو ایک اہم کردار کے لیے سائن کیا گیا تھا، لیکن وہ فلم کا حصہ نہ بن سکے۔ اب ان کی جگہ جان ابراہم نے لے لی ہے۔ فلم ایک ایڈونچر ایکشن کہانی ہوگی، جس کی شوٹنگ بھارت کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی کی جائے گی۔ اطلاعات ہیں کہ فلم قدیم بھارتی دیومالائی کہانی پر مبنی ہوگی لیکن جدید دنیا میں پیش کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی