معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں شوہر کی جانب سے دوسری ہیروئنز کی تصاویر دکھاکر تنگ کرنے اور جلانے پر لیپ ٹاپ توڑا تھا۔حال ہی میں یاسر نواز نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی اہلیہ نے غصے میں ٹی وی اور ان کا لیپ ٹاپ توڑ دیا تھا۔ تاہم اب ندا یاسر نے مذکورہ معاملے پر بات کرتے ہوئے وضاحت کی ہے ۔انہوں نے اپنے مارننگ شو میں بتایا کہ چوں کہ وہ صبح سویرے مارننگ شو کے لیے جاتی تھیں، اس لیے انہیں جلد سونا ہوتا تھا لیکن یاسر نواز رات دیر گئے تک بڑی آواز میں ٹی وی چلا کر ان کی نیند خراب کرتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی دن تک برداشت کیا لیکن پھر ان کی برداشت سے باہر ہوگیا اور انہوں نے اپنا ہی خریدا گیا ٹی وی بوتل مار کر توڑ دیا، جس کے بعد یاسر نواز نے پھر کبھی رات گئے تک دوبارہ ٹی وی تیز آواز میں نہیں چلایا۔ان کا کہنا تھا کہ کئی دن تک شوہر انہیں مختلف ہیروئنز کی تصاویر دیکھا کر تنگ کرتے رہے اور پھر انہوں نے اپنی فلم کی ایک ہیروئن کی تصویر لیپ ٹاپ کے وال پیپر پر بھی لگا دی۔ان کے مطابق ہیروئن کی تصویر یاسر نواز کے لیپ ٹاپ میں دیکھ کر انہیں غصہ آیا اور انہوں نے ان کا لیپ ٹاپ بھی توڑ دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی