i شوبز

ہیری پوٹر کی اداکارہ 89 برس کی عمر میں چل بسیںتازترین

September 28, 2024

ہیری پوٹر میں اداکاری کے فرائض سرانجام دینے والی مقبول ترین برطانوی اداکارہ میگی اسمتھ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کے انتقال کی خبر انکے بچوں ٹوبی اسٹیفنز اور کرس لارکن کی جانب سے دی گئی، انہوں نے اپنے جاری بیان میں لکھا کہ،'بہت افسوس کے ساتھ ہمیں یہ اعلان کرنا پڑ رہا ہے کہ میگی اسمتھ کا انتقال ہو گیا ہے۔" انہوں نے مزید بتایا کہ، "وہ جمعہ 27 ستمبر کی صبح اسپتال میں پرسکون طور پر انتقال کر گئیں۔ وہ اپنی زندگی میں ایک نہایت نجی شخصیت کی مالک تھیں اور آخری لمحات میں دوستوں اور خاندان کے ساتھ تھیں۔ 'بیان میں مزید لکھاگیا تھا کہ،آنجہانی میگی اسمتھ نے پسماندگان میں مذکورہ بالا دو بیٹوں اور انکی اولادوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔ جو اپنی غیر ماں اور دادی کے انتقال پر غمزدہ ہیں۔'۔واضح رہے کہ اداکارہ کو مقبولیت اْس وقت ملی جب انہوں نے انتہائی کامیاب سیریز ڈاو?ن ٹاو?ن ایبی میں مرکزی کردار ادا کیا۔جبکہ انہوں نے اپنے کیرئیر میں دو بار آسکر ایوارڈ اور ٹاو?ن ایبی میں 'ڈوئجر کاؤنٹیس'کے کردار پر دو بار ایمی ایوارڈز اپنے نام کیے۔مزید برآں انہیں مزید دو ایوارڈز کیلئے بھی نامزد کیا گیا ،صرف یہی نہیں بلکہ میگی اسمتھ نے "ہیری پوٹر" سیریز میں پروفیسر مینیوا میک گونگل کا کردار نبھایا۔نکی وجہ شہرت یہ بھی ہے کہ ایلفورڈ ایسیکس میں پیدا ہونے والی اسمتھ کو 1990 میں برطانوی سلطنت کی 'ڈیم کمانڈر' کا خطاب دیا گیا۔انہوں نے آکسفورڈ اسکول فار گرلز سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد آکسفورڈ پلے ہاؤس اسکول میں تھیٹر کی تعلیم حاصل کی۔بعدازاں انہوں نے 1967 میں اداکار رابرٹ اسٹیفنز سے شادی کی اور ان کی دوسری شادی 1976 میں مصنف بیورلی کراس سے ہوئی، جو 1998 میں انتقال کر گئے۔ یاد رہے کہ میگی اسمتھ کے دو بیٹے ہیں، اداکار کرسٹوفر لارکن اور ٹوبی اسٹیفنز۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی