i شوبز

یوٹیوب شو پر نامناسب الفاظ سے تنازع، یوٹیوبر نے معافی مانگ لیتازترین

February 11, 2025

مشہور بھارتی یوٹیوبر اور پوڈکاسٹر رنویر الہ بادیہ المعروف بیئر بائیسپس نے سمے رینا کے شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں کیے گئے نازیبا تبصروں اور مذاق پر شدید تنقید کے بعد ایک منٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے معافی مانگ لی۔سوشل میڈیا پر اس وقت ہنگامہ برپا ہوا جب الہ بادیہ نے والدین سے متعلق ایک توہین آمیز سوال کیا۔ اس سوال کے بعد سے یوٹیوبر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنے کیے پر معافی مانگی۔ اپنی ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا، مجھے انڈیاز گاٹ لیٹنٹ پر وہ بات نہیں کہنی چاہیے تھی، میں معافی چاہتا ہوں۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا، میرا تبصرہ ناصرف غیر مناسب تھا بلکہ مضحکہ خیز بھی تھا۔ کامیڈی میرا شعبہ نہیں۔ میں صرف معافی مانگنے آیا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی