اداکارہ حبا علی خان نے شکوہ کیا ہے کہ یوٹیوب سمیت دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی دوسری شادی اور دوسرا نکاح کرایا جا چکا ہے۔حبا علی خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ انہوں نے شادی کے بعد اداکاری شروع کی تھی لیکن بچہ ہونے کے بعد انہوں نے بیٹے کی پرورش اور تعلیم کی خاطر کچھ وقت کے لیے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔ان کے مطابق اب ان کے بیٹے کی عمر 12 سال ہوچکی ہے اور وہ کچھ بڑے ہوئے ہیں تو انہوں نے شوبز میں واپسی کی ہے اور اب وہ بڑی عمر کی خواتین کے کردار ادا کرنے لگی ہیں۔شادی کے سوال پر حبا علی خان نے شکوہ کیا کہ یوٹیوب سمیت دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی دوسری شادی اور دوسرا نکاح کرایا جا چکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی