i شوبز

یاسر حسین کا بوٹوکس انجکشن لگوانے والوں پر دلچسپ تبصرہتازترین

December 03, 2024

معروف اداکار یاسر حسین نے بوٹوکس انجکشن لگوانے والوں پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ یاسر حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے ایک ہالی ووڈ اداکارہ سنڈی کا اسٹیٹس کاپی کیا جس میں وہ کہہ رہی تھیں کہ وہ 25 سال کی نہیں ہیں تو پھر 25 سال کی نظر آنے کی کوشش کیوں کریں؟ ایجنگ ایک لازمی چیز ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ ہم زندہ تو ہیں۔یاسر حسین نے ہالی وڈ کی اس اداکارہ کے اسٹیٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ یہ پوسٹ ان تمام پاکستانی اداکاروں کے لیے ہے جنکے تاثرات اللہ کو پیارے ہوچکے ہیں اور پیسے ڈاکٹر کو ۔انہوں نے بوٹوکس استعمال کرنے والے پاکستانی اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کا استعمال ختم کردیں کیونکہ اس سے جلد پر تاثرات آنا ختم ہوجاتے ہیں تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی