اداکار ، مصنف اور ہدایتکار یاسر حسین سوشل میڈیا پر اپنے ہی انتقال کی جھوٹی خبر دیکھ کر برہم ہوگئے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر کچھ ایسا دیکھنے کو ملا جس نے نہ صرف یاسر حسین کو حیران و پریشان کردیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اس خبر پر ورطہ حیرت میں مبتلا نظر آئے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یاسر حسین نے اسٹوری اڈیٹ کرتے ہوئے ایک ایسی خبر کی نشاندہی کی جو انکے انتقال پر مبنی تھی۔اسٹوری میں اداکار نے ان ڈیجیٹل کریٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا جو غلط تھمب نیلز پوسٹ کر کے کلک بیٹ بناتے ہیں۔ انہوں نے یوٹیوب پر اپنی موت کی جعلی خبر دوبارہ شیئر کی، جس میں یہ کہا گیا تھا کہ اقرا عزیز کے شوہر کا انتقال ہو گیا۔اس تہلکہ خیز خبر کو شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،یہ خبر جس نے بھی لگائی ہے اسے اگلی خبر اپنی والدہ کے بیوہ ہونے کی بھی لگانی چاہیے۔اس پوسٹ کے منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین ڈیجیٹل کریٹرز کو صرف چند کلکس حاصل کرنے کے لیے سستی خبریں بنانے پر سخت مذمت کر رہے ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی