اداکارہ، میزبان و ماڈل وینا ملک کی نئی تصاویر نے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا' اداکارہ سے تصاویر میں موجود شخص کے متعلق دریافت کرنے لگے۔وینا ملک نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں ایک لڑکے کے ساتھ بے باک انداز میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔اس نامعلوم لڑکے کے ساتھ وینا ملک کے بیٹھنے کا انداز بتا رہا ہے کہ یہ کوئی غیر نہیں بلکہ اداکارہ کے قریبی دوستوں میں سے ہے۔اداکارہ نے اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں کوبو لکھا ہے۔دوسری جانب ان کے مداحوں و صارفین کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ لڑکا شہریار ہو سکتا ہے جسے وینا ملک اپنا ہمسفر قرار دیتی رہی ہیں جبکہ اداکارہ سے سوال کرتے نظر آ رہے ہیں کہ یہ شخص کون ہے؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی