اداکارہ حرا سومرو کا سرکاری ٹی وی کے ایک شو میں میزبانوں پر غصہ کرنا دراصل ایک منصوبہ بندی کا حصہ تھا، جس کا مقصد کچھ اور تھا۔پاکستانی اداکارہ حرا سومرو کی پی ٹی وی ہوم کے شو رائزنگ پاکستان میں شرکت کے دوران غصہ کرنے والی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی تھی۔اب چینل کے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں میزبان محمد شعیب حرا سے ایک سچویشن کے بارے میں بتاتے ہیں جس میں وہ تاخیر سے آتے ہیں اور اس کے بعد اداکاری کرتے ہیں۔اس ویڈیو کے کیپشن میں وضاحت دی گئی کہ حال ہی میں ہم نے باصلاحیت حرا سومرو کے ساتھ اداکاری کا ایک دلچسپ منظر نامہ تخلیق کیا جسے بہت سے لوگوں نے حقیقی سمجھا۔ لیکن یہ صرف ایک پرفارمنس تھی، جس کا مقصد آپ کو تفریح فراہم کرنا اور ایک فنکار کی مہارت کا مظاہرہ کرنا تھا۔چینل نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی معلومات بغیر کسی تحقیق کے شیئر کی جاتی ہیں اور لوگوں کو اس بارے میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے۔اس ویڈیو کے ذریعے پی ٹی وی ہوم نے یہ پیغام دیا کہ عوام کو ہر بات پر فورا یقین کرنے سے پہلے حقیقت جاننے کی کوشش کرنی چاہیے اور محتاط رہنا چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی