i شوبز

حرا مانی خود کو کرینہ کپور سمجھنے پر ٹرولنگ کی زد میں آگئیں' کرینہ کپور کی چائنہ کاپی قرارتازترین

March 06, 2025

اداکارہ حرا مانی کا اپنا موازنہ بالی وڈ سپر اسٹار کرینہ کپور سے کرنا ٹرولنگ کی وجہ بن گیا' صارفین نے کرینہ کی چائنہ کاپی قرار دیدیا۔ ایک انٹرویو کے دوران حرامانی نے کرینہ کپور کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انکی نقل بھی کر کے دکھائی۔حرا مانی نے دورانِ انٹرویو کہا کہ جب وی میٹ میں کریکٹر گیت کا کردار ان کی حقیقی زندگی سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔حرا مانی نے کہا کہ جب فلم ریلیز ہوئی تو ان کی خالہ نے فون کرکے کہا تھا کہ یہ فلم تمہارے کردار پر بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کردار میں بہت سی مماثلت ہیں، مجھے لگتا ہے کہ امتیاز علی نے مجھ سے مل کر یہ کردار لکھا ہوگا۔حرا مانی کے اس خیال پر ان کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کا سامنا ہے جو اداکارہ کو کرینہ کپور سے موازنہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ وہ کرینہ کپور کا چائنا والی کاپی ہیں جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ حرا نے خود سے کہانی بنالی کہ خالہ کی کال آئی، پلیز کرینہ کپور کی بے عزتی تو نہ کرو۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی