بھارتی اداکارہ حنا خان کی کینسر کی تشخیص کے بعد بالی ووڈ ستاروں سے سجی تقریب میں پہلی مرتبہ شرکت کے دوران انہیں سپر اسٹار کرشمہ کپور نے محبت سے گلے لگا لیا۔حنا خان کی کیموتھراپی چل رہی ہے جس کے حوالے سے وہ اپنے مداحوں کو اپ ڈیٹ دیتی رہتی ہیں اور اب اداکارہ نے حال ہی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی جو انکی کینسر کی تشخیص کے بعد پہلی مرتبہ ایک ایسے پبلک ایونٹ میں شرکت تھی جس میں بالی وڈ ستارے بھی سج سنور کے پہنچے۔حنا خان نئے ایونٹ میں کشمیری روایتی لک میں نظر آئیں۔ انہوں نے گلابی شلوار قمیص پہنی جس کے ساتھ دوپٹہ انکے مشرقی لک کو مزید چار چاند لگا رہا تھا۔اس تقریب کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز زیرِ گردش ہیں۔وائرل ویڈیو میں حنا خان کو دیکھ کرشمہ کپور اپنی محبت اور سپورٹ کا اظہار کرنے کیلئے انکی جانب بڑھتی نظر آئیں اور انکو آگے بڑھ کر گلے لگا لیا۔کرشمہ کپور سے ملنے والی محبت کو دیکھ کر حنا خان بے حد خوش نظر آئیں جبکہ آگے جاکر ان سے ملنے کیلئے اننیا پانڈے بھی اپنی سیٹ سے اٹھ کھڑی ہوئیں اور ہاتھ مل کر خوش آمدید کیا۔بالی وڈ اسٹارز کی جانب سے ملنے والی محبت پر انکا شکریہ کرتے ہوئے حنا خان نے یہی ویڈیو بطور انسٹاگرام اسٹوری شیئر کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی