i شوبز

حنا خان نے مداحوں کو کینسر علاج مکمل ہونے کی خبر دیدیتازترین

February 27, 2025

بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے مداحوں کو کینسر کا علاج مکمل ہونے کی خبر دے دی۔37 سالہ اداکارہ کو 2024 میں اسٹیج 3 کے بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، اب انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ میری کیموتھراپی اور سرجری ختم ہوچکی ہے۔اداکارہ نے بیماری کی تشخیص کے وقت انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی بیماری کا اعلان اور اس پر قابو پانے کیلئے عزم کا اظہار کیا تھا۔حنا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے علاج کے دوران کے تجربات شیئر کیے جس سے بیماری کے خلاف ان کی جدوجہد کا پتا چلتا ہے۔حنا خان نے کہا کہ میری کیموتھراپی اور سرجری ختم ہوچکی، اب میں علاج کی دوسری نوعیت پر ہوں، میں امیونوتھراپی لے رہی ہوں اور سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی