کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان کوالٹی ٹائم گزارنے مالدیپ پہنچ گئیں۔اسٹیج تھیری چھاتی کے کینسر میں مبتلا حنا خان ان دنوں کیموتھراپی کے سیشنز لے رہی ہیں جبکہ مشکل ترین مرحلے سے گزرنے کے باوجود وہ پرعزم اور اپنے حوصلے کو بلند رکھی ہوئی ہیں۔سنگین بیماری کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو اعتدال سے لے کر چلنے والی حنا خان نے جہاں اب ہر لمحے کو کھل کر جینے کا عزم کرلیا ہے وہیں وہ اپنی چھٹیاں گزارنے رومانوی شہر مالدیپ جا پہنچیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا خان نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں مالدیپ میں سیر و تفریح کرتے دیکھا گیا۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،خوشی کئی طرح سے آتی ہے..ایک بہت ہی ضروری دھوپ بھرا اور سکون بخش تعطیلات کا وقت۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی