بھارتی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی کینسر کا شکار بالی ووڈ کی معروف اداکارہ حنا خان کی کیمو تھراپی آخر مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔اداکارہ نے کینسر سے مقابلہ کرنے کے اس سفر میں ہمت و حوصلہ بننے والے ایک بال سے اپنے مداحوں کو ملوا دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی مختلف تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ موذی مرض کینسر کے خلاف کیمو تھراپی بس اب آخری مراحلے میں داخل ہونے والی ہے۔اداکارہ نے اپنی آنکھوں کی تصاویر شیئر کی ہیں، کیمو تھراپی کی وجہ سے جن سے پلکیں اب جھڑ چکی ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں اپنی پوسٹ میں جذباتی کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔انہوں نے لکھا ہے کہ کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ اس مشکل وقت میں مجھے ہمت و حوصلہ کس چیز سے مل رہا ہے؟ اس ایک پلک سے جو کسی زمانے میں میری آنکھوں کی خوبصورتی کو بڑھانے والی ایک طاقتور اور خوبصورت بریگیڈ، میری پلکوں کا حصہ تھی۔حنا خان نے مزید بتایا ہے کہ ایک دہائی سے کبھی نقلی پلکوں کا استعمال نہیں کیا لیکن اب شوٹس کے لیے کرنا پڑے گا۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایک بار پھر اپنی ہمت خود ہی بندھاتے ہوئے یہ بھی لکھا ہے کہ کوئی نہیں، سب ٹھیک ہو جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی