i شوبز

حنا بیات کا عامر خان پر اپنے شو کا فارمیٹ کاپی کرنے کا الزامتازترین

January 14, 2025

معروف سینئر اداکارہ حنا بیات نے کہا ہے کہ بالی ووڈ سپر سٹار عامر خان کے ایک شو کا تصور ان کے شو سے کاپی کیا گیا تھا۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا عامر کا شو ان کی کاپی ہے؟ تو انہوں نے انکشاف کیا کہ کانسیپٹ تو دور کی بات ہے شو کے سیٹ کا ڈیزائن تک ایک جیسا تھا اور ان کے شو میں کام کرنے والے بہت سے لوگ حیران تھے کہ ان کے شو کی کاپی ہو گئی۔حنا بیات نے کہا کہ وہ شکر گزار ہیں کہ انہیں اپنے شو کے ذریعے بہت سے ممنوع موضوعات پر توجہ دینے اور بہت ساری کہانیاں بیان کرنے کا موقع ملا۔ واضح رہے بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے ان کے شو کے بعد سٹار پلس پر ستیہ میو جیتے کے نام سے ایک شو کی میزبانی کی اور اس کا فارمیٹ بہت جانا پہچانا اور شناسا تھا۔ یہ شو زبردست ہٹ رہا ۔ حنا بیات کا دعوی ہے کہ یہ تصور ان کے شو سے کاپی کیا گیا تھا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی