اداکار حماد شعیب اب اپنی زندگی کے اہم ترین سفر کا آغاز کر نے والے ہیں۔ شادی کے لیے مناسب وقت اور بہترین پلیٹ فارم کی تلاش انہیں دل کا رشتہ ایپ تک لے آئی، جہاں وہ اپنی آئیڈیل شریک حیات کی تلاش میں ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس سے پہلے پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ یشما گل نے بھی مذکورہ ایپ پر پروفائل بنائی تھی، اور ان کی پروفائل کو ہزاروں کی تعداد میں ریکوئسٹس موصول ہوئیں۔ یشما گل کی کامیابی سے متاثر ہو کر حماد شعیب بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ دنیا بھر سے بہترین رشتوں کے آپشنز حاصل کریں اور اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کریں۔ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ روایتی رشتے ڈھونڈنے کے طریقے اب ماضی کا قصہ بنتے جا رہے ہیں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر نیا رجحان پروان چڑھ رہا ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی