اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے اشنا شاہ کی اداکاری پر اظہار مایوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مجھے اس کی اداکاری سمجھ نہیں آرہی۔حال ہی میں انہوں نے اے عشق جنوں ڈرامے میں اشنا شاہ کی اداکاری پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ سعدیہ امام کا ان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے ڈرامے میں ان کی اداکاری سمجھ نہیں آرہی، وہ اچھی خاصی اداکارہ تھیں، اب کیا ہوگیا۔انہوں نے اداکارہ کے ماضی کے ایک ڈرامے کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا کہ اس نے جویریہ عباسی کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام کیا تھا، جس میں مجھے اس کی اداکاری بیحد پسند آئی تھی، تو وہی اداکاری ایمن کے کردار میں کیوں نہیں نظر آرہی؟ان کا کہنا تھا کہ اشنا شاہ قابل اداکارہ تھیں، وہ ان کی صلاحیتوں سے بے حد متاثر ہوئی تھی تو اب وہ اداکارہ کہاں گئی؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی