ماڈل، اداکارہ و ٹی وی میزبان وینا ملک نے کہا ہے کہ انہیں شہریار چوہدری سے حافظ قرآن ہونے کی وجہ سے محبت ہوئی جب کہ ان میں بہت ساری دوسری بھی اچھی خصوصیات ہیں، جن کا وہ ذکر نہیں کر سکتیں۔ ایک انٹرویو میں وینا ملک نے دعوی کیا کہ انہیں اب بھی نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت سمیت دیگر ممالک سے بھی فلموں اور شوز میں کام کرنے کی بہت ساری پیش کش ہوتی ہے لیکن ان کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں۔ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے بتایا کہ وہ 2015 کے بعد شوبز سے اپنی مرضی سے دور ہوئیں اور انہوں نے اس دوران تعلیم حاصل کی۔نئے شریک حیات کو تلاش کرنے کے سوال پر انہوں نے شہریار چوہدری کے حوالے سے بتایا کہ چند سال قبل جب وہ ڈپریشن سے گزر رہی تھیں تب انہوں نے قرآن پاک پڑھنا شروع کیا اور پھر ان کی ملاقات شہریار چوہدری سے ہوئی جو کہ حافظ قرآن تھے۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ شہریار چوہدری میں اور بھی بہت ساری اچھی خصوصیات ہیں لیکن انہیں ان کے حافظ قرآن ہونے نے سب سے زیادہ متاثر کیا اور وہ ان سے محبت کر بیٹھیں۔وینا ملک کا کہنا تھا کہ شہریار چوہدری نے ہی انہیں دوبارہ محبت کرنا سکھایا، وہ بہت مصروف رہتے ہیں لیکن ان کی خوشی کی خاطر سوشل میڈیا کو استعمال کرتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی