پاکستان کی بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ سجل علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حادثاتی طور پر اداکارہ بنی ہیں اس بارے انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا۔ اداکارہ نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا ہے کہ میں نے کبھی اداکارہ بننے کا سوچا نہیں تھا، اداکاری میں آنا اور بطور پیشہ اداکاری کو اپنانا یہ سب حادثاتی طور پر ہوا تھا۔سجل علی نے یہ بھی کہا ہے کہ جب میں انڈسٹری میں آئی تھی تو میری کافی کم عمر تھی، میں خود کو خوش نصیب محسوس کرتی ہوں کہ میں نے اس پیشے کو اپنایا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی