i شوبز

گووندا کی اہلیہ سے 37 سال بعد طلاق کی خبریں، وجہ بھی سامنے آگئیتازترین

February 25, 2025

بالی ووڈ سپر اسٹار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی خبریں سامنے آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیج پر دعوی سامنے آیا ہے کہ گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان مبینہ طور پر طلاق آخری مراحل میں ہے۔اس حوالے سے افواہیں سامنے آئی ہیں کہ گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق ان کی اہلیہ سے علیحدگی کی وجہ میں اہم کردار ہے تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی