i شوبز

گلوکارہ شے گل چاہت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہاںتازترین

January 09, 2025

کوک اسٹوڈیو کے گانے پسوڑی سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شے گل نے کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران شے گل کا کہنا تھا کہ انہوں نے بزنس کی تعلیم حاصل کرکے 9 سے 5 بجے والی کارپوریٹ سیکٹر کی ملازمت کرنی تھی لیکن اتفاق سے وہ گلوکارہ بن گئیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ اسکول کے زمانے سے گاتی تھیں لیکن انہوں نے کبھی بھی گلوکارہ بننے کا نہیں سوچا تھا پھر جب یونیورسٹی کی تعلیم کے دوران وہ ہاسٹل میں رہنے لگیں تو انہیں پسوڑی گانے کا موقع ملا۔شے گل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ علی سیٹھی پر فدا تھیں، جب انہیں ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کافی پریشان تھیں۔ایک سوال کے جواب میں شے گل نے بتایا کہ ان کا پیدائشی نام انوشے ہے لیکن یونیورسٹی کی کلاس فیلو دوستوں نے ان کا نام ہالی ووڈ فلم سیریز تھور کے کردار شے پر رکھا اور پھر انہوں نے اسی نام کو اپنا دوسرا نام بنالیا۔گلوکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ انہیں اتنی شہرت ملے گی اور یہ کہ وہ حادثاتی طور پر گلوکارہ بنیں لیکن وہ شہرت ملنے پر خدا کی شکر گزار ہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کامیڈین گلوکار چاہت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ وہ موقع ملنے پر چاہت فتح علی خان کے ساتھ ضرور کام کریں گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی