معروف گلوکار مسعود رانا کی جمعہ کے روز 29 برسی منائی گئی۔مسعود رانا 9 جون 1938 کو میرپورخاص کے ایک زمیندار کے گھر پیدا ہوئے، 1962 میں گلوکاری کا آغاز کیا اور پہلی فلم انقلاب کے لیے پہلا گانا گایا لیکن اصل شہرت پنجابی فلم ڈاچی سے ملی۔مسعود رانا اردو اور پنجابی فلموں کے صف اول کے گلوکار تھے۔تین عشروں پر محیط کیریئر کے دوران انہوں نے 500 سے زائد فلموں کے لیے گانے گائے۔ان کے گائے ہوئے گانے اداکار ندیم، محمد علی،وحیدمراد،،غلام محی الدین سمیت پاکستان کے تمام بڑے اداکاروں پر فلمبند ہوئے۔مسعود رانا نے کئی ملی نغمے گائے، 1965 اور 1971 کی جنگ میں گائے ہوئے ان کے جنگی ترانے آج بھی خون کو گرما دیتے ہیں۔دنیائے موسیقی کا یہ روشن ستارہ چار اکتوبر 1995 کوہمیشہ کے لئے غروب ہو گیا لیکن وہ اپنی فنی خدمات کی بنا پر اپنے لاکھون پرستاروں کے دلوں میں ہمیشہ روشن رہیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی