i شوبز

گلوکار جواد احمد اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑے جانے پر برہمتازترین

January 16, 2025

لاہور میں لسیکو کے ملازمین نے گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی کی چوری پکڑ لی۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسیکو کے ملازمین کا کہنا ہے کہ صارف کے میٹر کا فیز ڈیڈ کیا ہوا تھا۔جب لیسکو کے عملے نے چیکنگ کے دوران پارلر کا دورہ کیا تو سنگر جواد احمد وہاں پہنچ گئے۔لیسکو حکام کے مطابق، جواد احمد نے ملازمین سے زبردستی میٹر چھین لیا اور میٹر ریڈر پر حملہ کر کے انہیں زرد کوب کیا۔لیسیکو کے مطابق اسٹاف نے اس حوالے سے رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں۔لسیکو نے نواب ٹائون تھانے میں ملازمین پر تشدد اور بجلی چوری کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی ہے۔لیسکو حکام نے بتایا کہ جواد احمد نے خود میٹر غائب کر دیا ہے، اور اس وقت بجلی بند ہے۔ قانونی کاروائی کے بعد ہی بجلی بحال کی جائے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی