معروف اداکارہ سحر خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ نہیں گلوکارہ بننا چاہتی تھیں تاہم قسمت میں اداکارہ بننا لکھا تھا۔ایک انٹرویو میں سحر خان نے کہا کہ مجھے اداکاری کا کوئی ایسا خاص شوق نہیں تھا، کبھی اداکارہ بننا نہیں چاہتی تھی، مجھے موسیقی کے میدان میں آواز کا جادو جگانے کا شوق تھا، میں گلوکارہ بننا چاہتی تھی اور اداکارہ بن گئی۔ میرا یقین ہے کہ جو آپ کی قسمت میں لکھا ہوتا ہے، وہی ملتا ہے، میری قسمت میں ایکٹنگ کرنا لکھا تھا، لہذا میں اداکارہ بن گئی۔انہوں نے کہا کہ اب تو گلوکاری کا خیال میں نے اپنے دل و دماغ سے نکال دیا ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ عمر کے ساتھ آپ کے خواب تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔اپنی پرفارمنس بارے انہوں نے کہا کہ میری اداکاری میں کوئی جادو گری نہیں ہے، یہ تو مجھے پسند کرنے والے ناظرین کا پیار ہے۔ میں شوبز میں عمدہ کام کرنے والوں کو آئیڈیلائز کرتی ہوں لیکن میں کسی فن کار کر کی نقل ہر گز نہیں کرتی۔ بہت کم ڈرامے اور فلمیں دیکھتی ہوں، مجھے فلموں کے بارے میں بھی زیادہ نہیں معلوم ہوتا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی