i شوبز

گلوکار بادشاہ کے نائٹ کلب کے باہر دھماکہ' بشنوئی گینگ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلیتازترین

November 27, 2024

بھارتی پنجابی گلوکار اور ریپر بادشاہ کے نائٹ کلب کے باہر زور دار دھماکا ہوا ہے جس کی ذمہ داری بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ کے سیکٹر 26 کے علاقے میں صبح سویرے بادشاہ کے نائٹ کلب کے باہر ایک دھماکہ ہوا، جس نے بادشاہ کے نائٹ کلب کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچایا تاہم اس دھماکے میں جانی نقصان نہیں ہوا، یہ جگہ معروف گلوکار اور ریپر بادشاہ کی ملکیت ہے۔بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کے سرغنہ گینگسٹرز گولڈی برار اور روہت گودارا، نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ ممکنہ طور پر بھتہ خوری کے لیے بنائے گئے دیسی بم پھٹنے سے ہوا پولیس نے واقع کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔یاد رہے کہ گولڈی برار کو بھارتی حکومت نے جنوری میں دہشت گرد قرار دیا تھا جبکہ گینگ کے 2 ساتھیوں کو بیرون ملک گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی