i شوبز

گلوکار انوپ جلوٹا کا سلمان خان کو بشنوئی برادری سے معافی مانگنے کا مشورہتازترین

October 22, 2024

بھارت کے مشہور گلوکار انوپ جلوٹا نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بشنوئی برادری سے معافی مانگ لیں۔بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر کالے ہرن شکار کیس کے باعث تنازع کی زد میں ہیں جبکہ انہیں حالیہ دنوں میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہیں اور ان کے گھر کے باہر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا، جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ایک انٹرویو میں انوپ جلوٹا نے کہا کہ یہ وقت نہیں کہ اس بات پر بحث کی جائے کہ کس نے قتل کیا اور کس نے نہیں؟ سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیق کو اسی تنازع کی وجہ سے مبینہ طور پر قتل کیا گیا تھا اس لیے اب تنازع کو حل کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میری سلمان خان سے چھوٹی سی درخواست ہے کہ وہ مندر جائیں اور معافی مانگیں تاکہ وہ اور ان کا خاندان محفوظ رہ سکے۔ مجھے یقین ہے کہ بشنوئی برادری ان کی معافی کو قبول کر لے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی