مشہور گلوکار علی حیدر کو ملنے والی سنگین دھمکیوں کے حیران کن انکشافات سامنے آ گئے۔علی حیدر 2000 کی دہائی کے نمایاں گلوکاروں میں شمار کیے جاتے ہیں، ان کے لازوال گیت آج بھی لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں اور ان کا فن لاکھوں مداحوں کی محبت اور پزیرائی حاصل کر چکا ہے۔انہوں نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ میں اس دور میں انڈسٹری میں ہونے والی ہر سرگرمی کا گواہ رہا ہوں، چاہے وہ میوزک پارٹیز ہوں یا دیگر غیر اخلاقی سرگرمیاں۔گلوکار نے اعتراف کیا کہ میں نے نوجوانی میں پارٹیز کیں اور میرے خاندان کو اس بارے میں علم تھا، لیکن میں ہمیشہ خود کو ایک حد میں رکھتا تھا، وقت کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میں بڑی تبدیلیاں کیں، یہاں تک کہ شادی بھی نہایت سادگی سے کی اور کبھی اپنی شہرت یا دولت کا دکھاوا نہیں کیا۔علی حیدر نے انکشاف کیا کہ مجھے پاکستان میں سنگین سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑا اور مجھے بھتے خوری کی پرچیاں و دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے مجھے امریکہ منتقل ہونا پڑا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی