معروف داکارہ منشا پاشا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں گلاس ٹوٹنے پر اپنے شوہر کے مزاج کا اندازہ ہوا تھا۔حال ہی میں اداکارہ نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوہر جبران ناصر سے ہونے والی پہلی ملاقات کا دلچسپ قصہ سنانے کے ساتھ ساتھ دیگر امور پر بھی کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جبران سے پہلی ملاقات میں ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ ان کا میری زندگی میں کافی اثر و رسوخ رہے گا لیکن پھر بھی انتظار کیا کہ کہیں میرے جذبات حقیقی ہیں یا نہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ تقریبا ایک ڈیڑھ سال کے بعد اندازہ ہوا کہ جبران کے لیے میرے جذبات وقت گزاری کے لیے نہیں بلکہ حقیقی ہیں۔اداکارہ نے ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے مزید وضاحت دی کہ شادی سے قبل مجھے سے ایک گلاس گر کر ٹوٹ گیا تھا لیکن اسے میں نے صاف نہیں کیا بلکہ جبران نے کیا تھا، جس سے مجھے اندازہ ہوا کہ یہ انسان میری غلطیوں پر غصہ کرنے کی بجائے اسے سدھارنے پر توجہ دیتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی