بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے بشنوئی گینگ کے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کو امریکی ریاست کیلیفورنیا میں حکام نے حراست میں لے لیا گیاہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس پیشرفت سے باخبر بھارتی ایجنسیوں کے حکام نے بتایا کہ انھیں انکے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انمول بشنوئی کو جو گولڈی برار کے ساتھ مل کر گینگ کی سرگرمیوں کو امریکا سے چلاتا ہے اسے کیلیفورنیا میں چار پانچ روز قبل حراست میں لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایک افسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ آفیشل چینل سے مزید تفصیلات حاصل کرسکیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے انمول بشنوئی کا نام انتہائی مطلوب مجرموں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے اس کے گرفتاری پر 10 لاکھ کا انعام کا اعلان کر رکھا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی