بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی کا کہنا ہے کہ انہیں اس بات پر شدید غصہ آتا ہے جب نوجوان لڑکیاں کہتی ہیں کہ وہ فیمینسٹ نہیں ہیں۔شبانہ اعظمی نے حال ہی میں یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فیمینزم کا مطلب واضح کیا۔ انٹرویو میں شبانہ کا کہنا تھا کہ،اتنی چڑ آتی ہے مجھے کیونکہ کسی کو سمجھ ہی نہیں ہے کہ فیمینسٹ کا مطلب کیا ہے۔اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ، ابھی بھی لوگوں کو فیمینزم کے بارے میں کچھ پتا ہی نہیں ہے۔ انٹرویو میں جب فیمینزم پر شبانہ کی رائے پوچھی گئی کہ ان کے مطابق فیمینزم کیا ہے تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ،جس نظر سے آپ دنیا کو دیکھتے ہیں وہ بدل جاتی ہے۔یعنی مرد اور عورتیں دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہیں، نہ بہتر، نہ بدتر۔ اس فرق کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ اداکارہ کے مطابق،بہت عرصے سے دنیا کے تمام مسائل کا حل مردانہ نقطہ نظر سے دیا جا رہا ہے۔ اس لیے ہمیں کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں اس مکالمے میں شامل کیا جائے کیونکہ خواتین کو اپنی جگہ خود بنانی ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی