سابقہ اداکارہ نور بخاری کو اپنی رہائش گاہ کے باہر غریبوں میں کھانا تقسیم کرنے پر ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے نوٹس بھیج دیا۔نور بخاری نے سوشل میڈیا ہینڈل انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آئے اس ناخوشگوار واقعے کا ذکر کرتے ہوئے اپنے ہمسایوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔نور نے انسٹاگراماسٹوری پر خود کو ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی(ڈی ایچ اے)کی جانب سے ملنے والے نوٹس کا عکس شیئر کیا جس میں انہیں وارننگ دی گئی تھی۔مذکورہ نوٹس پر ساتھ ہی نور بخاری نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے پڑوسیوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ مجھے یہ نوٹس اس لیے ملا کیوں کہ میرے ہمسایوں کو کھانا تقسیم کرنے کے عمل سے مسئلہ تھا۔نور بخاری کا انسٹا اسٹوری میں طنزیہ انداز میں کہنا تھا کیا اچھے ہمسایے ہیں میرے، غریبوں کا کھانا بند کروا کر سکون ملا، میں کہیں اور تقسیم کروالوں گی لیکن تم نے کیا کمایا پڑوسی؟
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی