بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے حملے کے باوجود سکیورٹی لینے سے انکار کردیا۔گزشتہ ماہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں سیف علی خان کے اپارٹمنٹ میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جسے اداکار نے مزاحمت کرتے ہوئے ناکام بنا دیا تھا تاہم اس دوران وہ زخمی بھی ہوئے تھے۔ سیف علی خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران زیادہ سکیورٹی نہ رکھنے کی وجہ بتائی۔اداکار نے کہا کہ میں نے کبھی بھی سکیورٹی پر یقین نہیں کیا، میں کبھی بھی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ نہیں چلنا چاہتا تھا، مجھے لگتا ہے کہ یہ میرے لیے ایک ڈرانا خواب ہوگا اور میں اب بھی نہیں چلوں گا کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ یہ مجھ پر حملہ ہے، کسی بھی خطرے میں نہیں ہوں، ہم میں سے کسی کو بھی کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے، یہ ایک غلطی ہے جو ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی