i شوبز

فرحان سعید اور کنزہ ہاشمی کے خوابیدہ کی زبردست پذیرائیتازترین

February 04, 2025

معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اپنا تازہ ترین سنگل گانا خوابیدہ ریلیز کردیا۔ اس میں ان کے ساتھ مشہور فنکارہ کنزہ ہاشمی جلوہ گر ہوئی ہیں۔ بیرون ملک لوکیشنز پر فلمائے گئے اس نغمے کی دھن خوابیدہ کے تاثر کے ساتھ ویژوئلز اور سنیما کا دلکش احساس دیتی ہے۔انسٹاگرام پر اس کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے فرحان سعید نے خوابیدہ کو خوابوں جیسی میلوڈی قرار دیا اور ان کے پرستاروں نے ان کی سرور انگیز آواز اور مسحور کن بیک ڈراپ کے ساتھ اسکرین پر فرحان اور کنزہ کی ہم آہنگی کو بیحد سراہا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی