i شوبز

فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح دنگتازترین

February 18, 2025

اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے، نئی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔49سالہ معروف اداکار نے حال ہی میں اپنی جم سیشن کی حیران کن تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹا گرام کے آفیشل اکائونٹ پر شیئر کی ہیں جن میں ان کے ڈولے واضح ہیں اور وہ مختلف ورزشیں کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ان کی مستقل مزاجی اور محنت نے مداحوں کو بے حد متاثر کیا ہے اور وہ ان کی فٹنس کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔فرحان علی آغا کی فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے اور ان کی محنت اور عزم سے بہت سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی