i شوبز

فراڈ کے معاملے پر نازش جہانگیر نہیں، ان پر الزام لگانے والا غلط ہوگا، مائرہ خانتازترین

October 28, 2024

اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ نازش جہانگیر پر فراڈ اور جھانسے کے الزامات لگانے والے اداکار کے دعوے درست نہیں ہوں گے، نازش جہانگیر غلط نہیں ہوں گی لیکن اداکارہ کو سامنے آکر وضاحت دینی چاہیے۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ عوام کو نازش جہانگیر اور اس پر الزامات لگانے والے نئے اداکار کے بارے میں بات ہی نہیں کرنی چاہیے، ان کا آپس کا معاملہ تھا، دوسروں کا اس میں کوئی واسطہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نازش جہانگیر کو اس بات کا سبق ملنا چاہیے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا اور ساتھ ہی اس اداکار کو بھی سبق ملنا چاہیے کہ انہوں نے بھی ایسا کیوں کیا؟مائرہ خان کے مطابق لڑکے نے اپنی لالچ میں نازش جہانگیر کو سب کچھ دیا اور جب اس کا مطلب پورا نہ ہوا تو انہوں نے اداکارہ پر الزامات لگائے، انہیں بدنام کیا، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اداکارہ نہیں بلکہ وہ شخص خراب تھا، جس نے نازش جہانگیر پر الزامات لگائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی