i شوبز

فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی سے بھارت میں فسادات پھوٹ پڑیں گے، بھارتی فلمسازتازترین

April 04, 2025

بھارتی فلم ساز اور انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت نے پاکستانی اداکار فواد خان کی بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی پر شدید اعتراض کیا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں پنڈت نے کہا کہ فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی عوامی سطح پر شدید ردعمل کا باعث بنے گی اور پورا ملک اس پر ردعمل دے گا۔بھارتی فلمساز نے پاکستانی اداکاروں کے بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کرنے پر تنقید کرتے ہوئے اسے ملک کے مفادات کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ کوئی پاکستانی فنکار بھارت پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت نہیں کرتا۔آرٹ سرحدوں کے پار نہیں جاتا کے نظریے کو انہوں نے رد کیا اور کہا کہ پاکستانی فنکاروں نے کبھی بھارتی فوجیوں یا شہریوں پر حملوں کی مذمت نہیں کی۔پنڈت نے خبردار کیا کہ اگر فواد خان کی بالی ووڈ فلم میں واپسی ہوئی تو عوامی سطح پر بڑے پیمانے پر احتجاج ہو سکتا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان جلد رومانوی بھارتی فلم ابیر گلال میں مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جس کا ٹیزر بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی