پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبول اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی کی خبریں زور پکڑنے لگیں۔ بھارتی میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ ریدھی ڈوگرا اور فواد خان ایک ساتھ نئے پروجیکٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس رومانٹک کامیڈی فلم کا نام تو فی الحال سامنے نہیں آیا لیکن اس فلم کی شوٹنگ رواں سال کے اختتام تک نیویارک اور لندن میں شروع ہو گی جبکہ مذکورہ فلم آئندہ برس کے اختتام پر ریلیز کی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شائقین بے صبری سے فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی کے منتظر ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل خبریں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ وانی کپور اور فواد خان نئی فلم پر کام کر رہے ہیں تاہم دونوں فنکاروں نے اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی