i شوبز

فلمی سین میں ریکھا کا تھپڑ کھا کر رو دیا تھا' ہریتھک روشنتازترین

October 11, 2024

بالی ووڈ سٹار ہریتھک روشن نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سین کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ ریکھا نے ان کے گال پر زور دار تھپڑ مارا تھا جس پر وہ ہکا بکا رہ گئے تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ فلم کوئی مل گیا کے ایک سین کی شوٹنگ کے لیے سیٹ پر پہنچے تو انھیں علم ہوا کہ انھوں نے غلطی سے دوسرے سین کی تیاری کرلی تھی۔اداکار نے بتایا کہ اس دن ہمیں لازماً وہ سین فلمانا تھا، جس میں میری ماں(ریکھا)میرا گال پیار سے تھپتھپاتی ہیں اور میں روتے ہوئے کہتا ہوں کہ میں دوسرے لوگوں کی طرح نارمل کیوں نہیں ہوں۔ہریتھک نے بتایا کہ میں خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے کے بعد سین کی شوٹنگ کیلئے سیٹ پر پہنچا۔ سین فلمانے سے پہلے ریکھا جی آئیں اور انہوں نے مجھ سے کہا کہ سین میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے وہ مجھے گالوں پر تھپڑ ماریں گی اور میں اس کیلئے خود کو پہلے سے تیار کرلوں۔میں نے اسے مذاق سمجھ کر ریکھا جی کی بات کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا۔ لیکن سین شروع ہوتے ہی ریکھا جی نے میرے گال پر زور کا تھپڑ مارا تو میں دنگ رہ گیا میں اس منظر میں واقعی رو رہا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی